اقوام متحدہ کاعاصمہ جہانگیر کی انسانی حقوق کیلئے خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ

نیو یارک ( 92 نیوز) اقوام متحدہ نے عاصمہ جہانگیر مرحومہ کی انسانی حقوق کیلئے گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں انسانی حقوق کے یونیورسل ڈکلیئریشن کے 70 سال مکمل ہونے پر ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر عاصمہ جہانگیر سمیت دنیا بھر سے انسانی حقوق کے چار کارکنوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
عاصمہ جہانگیر کو دیا جانے والا ایوارڈ اُن کی بیٹی منیزے جہانگیر نے وصول کیا، ایوارڈز وصول کرنے والے دیگر افراد میں سے دو کا تعلق تنزانیہ اور ایک کا برازیل سے ہے ۔
