Saturday, July 27, 2024

اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے عراق کے لیے فنڈز کی اپیل کر دی

اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے عراق کے لیے فنڈز کی اپیل کر دی
February 1, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق کی بحالی کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی کثیر رقم درکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق دولت اسلامیہ کی جانب سے عراق میں کیے گئے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے عراق کے لیے فنڈنگ کی اپیل کی ہے۔ اقوا م متحدہ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث عراقی حکومت کے لیے یہ ممکن نہیں رہا کہ وہ اپنے ملک کی دوبارہ تعمیر کر سکے۔ 80 کروڑ ڈالر کی کثیر رقم سے عراق کو دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے عراقی وزیر جا سم محمد کا کہنا تھا کہ امید ہے اقوام متحدہ کی جانب سے اٹھائے گئے قدم بہتر ثابت ہوں گے اور عراق دوبارہ اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہو جائے گا۔