Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اقوام متحدہ نے شام میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

اقوام متحدہ نے شام میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
December 22, 2016

جنیوا (ویب ڈیسک) جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے قرارداد کے حق میں ایک سو پانچ جبکہ مخالفت میں پندرہ ووٹ پڑے۔ شام، روس اور ایران نے قرارداد کی مخالفت کی۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  میں شام میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے قرارداد پر ووٹنگ ہوئی جسے اسمبلی نےکثرتِ رائے سے منظورکرلیا۔

قرارداد کے مطابق ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو شام میں جنگی جرائم سے متعلق ثبوت جمع کرے گی اور پھر ان کا تجزیہ کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مقدمات قائم کئے جائیں گے۔ یہ خصوصی ٹیم اقوام متحدہ کے شام کیلئے کمیشن آف انکوائری کے ساتھ کام کرے گی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جنگی جرائم سےمتعلق کوئی بھی ثبوت اس ٹیم کو دئیے جائیں۔ ووٹنگ سے پہلے اقوام متحدہ میں شامی سفیر نے اسے اپنے ملک میں بیرونی مداخلت قرار دیا۔