اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت بارے پیش کردہ قرارداد منظور

نیو یارک ( 92 نیوز) اقوام متحدہ میں مقبوضہ علاقوں میں حق خود ارادیت پر پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی ۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قرارداد میں مقبوضہ علاقوں کو آزادی دلوانے اور غاصبانہ تسلط ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ قرارداد میں حق خود ارادیت کی عالمگیریت پر بھی زور دیا گیا ۔ پاکستانی قرارداد کا پاس ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اقوامِ عالم تمام مقبوضہ علاقوں بالخصوص کشمیر اور فلسطین میں حق خود ارادیت پر زور دیتی ہے۔