اقوام متحدہ میں بہترین فتح پر پاکستانی قوم کو مبارکباد کی مستحق ہے، منیر اکرم
نیو یارک ( 92 نیوز) پاکستان آئندہ 3 سال کےلیے انسانی حقوق کا رکن منتخب ہوگیا ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں بہترین فتح پر پاکستانی قوم کو مبارکباد کی مستحق ہے،پاکستان نے انسانی حقوق کونسل کی نشست جیت لی ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان نے ایشیاء بحرالکاہل میں سب سے زیادہ ووٹ لیے ہیں ، ایشیاء بحر الکاہل خطے میں بہت سے ممالک کے مابین مقابلہ تھا ،جیت بین الاقوامی برادری کے پاکستان پر اعلیٰ اعتماد کی مظہر ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی واضح برتری کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کوسفارتی محاذپرنمایاں کامیابی ملی ہے،بااثر اور بڑےممالک نے بھی پاکستان کا ساتھ دیا۔سب ممالک کاشکریہ ادا کرتاہوں۔