اقوام متحدہ سوچ سے بڑھ کر طاقتور ادارہ ہے، امریکی صدر

نیویارک (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ ان کی سوچ سے بھی بڑھ کر طاقتور ادارہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کے موقع پر کہا کہ جنگ بری چیز ہے اور امن عمدہ چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن پہلو کو اجاگر کر کے وہ بڑا کام کر رہے ہیں۔ ایک سو 35 صدور اور وزرائے اعظم اور درجنوں وزرا اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کر رہے ہیں۔