Monday, October 3, 2022

اقوام متحدہ اور عالمی برادری نریندر مودی کے مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں کردار ادا کرنے کے بیان کا نوٹس لے: مشیر خارجہ

اقوام متحدہ اور عالمی برادری نریندر مودی کے مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں کردار ادا کرنے کے بیان کا نوٹس لے: مشیر خارجہ
اسلام آباد (92نیوز) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں کردار ادا کرنے کے بیان کا نوٹس لے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا پاکستان کے بارے میں بیان بھارت کے منفی رویے کا عکاس ہے۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت اپنے رویے کے باعث سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا اہل نہیں۔ سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ پاکستان پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام مضبوط مذہبی رشتے میں جڑے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔