Thursday, October 6, 2022

اقوام متحدہ امن مشق "شیئرڈ دیسٹنی 2021" چین میں اختتام پذیر

اقوام متحدہ امن مشق "شیئرڈ دیسٹنی 2021" چین میں اختتام پذیر
September 18, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) اقوام متحدہ امن مشق "شیئرڈ دیسٹنی 2021" چین میں اختتام پذیر ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کویشان ٹریننگ بیس پر منعقد ہوئی۔

پاکستان، چین، منگولیا اور تھائی لینڈ نے کثیر القومی مشق میں حصہ لیا۔ مشق اقوام متحدہ امن مشنز آپریشنز بارے تربیتی امور پر مرکوز تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی دستے کی مشق میں شمولیت اور موجود تجربہ کو شرکاء نے سراہا۔

شرکاء نے پاکستان کی اقوام متحدہ امن مشنز میں وسیع البنیاد شراکت کو بھی سراہا۔