Wednesday, October 5, 2022

اقوام عالم اپنا فرض نبھائیں اور بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لیں ، وزیراعظم

اقوام عالم اپنا فرض نبھائیں اور بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لیں ، وزیراعظم
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا اقوام عالم اپنا فرض نبھائیں اور بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لیں۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا جب وہ موسیقار کہ جنہوں نے فروغِ امن کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائے رکھا، بھی ہندوستان میں جاری قتل و غارت گری پر آواز بلند کرنے لگ جائیں تو دنیا پر بیداری واجب ہو جاتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقوام عالم اپنا فرض نبھائیں اور بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لیں۔ تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑا ہونے کا یہی وقت ہے۔