Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اقلیتوں پر مظالم‘ بھارتی مصنفہ دلیپ کور ٹوانہ بھی باغی‘ پدم شری ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان

اقلیتوں پر مظالم‘ بھارتی مصنفہ دلیپ کور ٹوانہ بھی باغی‘ پدم شری ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان
October 14, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر محمد اخلاق کے قتل پر بھارتی ادیبوں کا احتجاج جاری ہے۔ بھارت کے اعلیٰ ترین ادبی اور سول اعزازات واپس کرنے والے ادیبوں کی تعداد اکتالیس ہوگئی۔ ادیبوں کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا نظریہ ہندوتوا ہے جس کا مطلب ہے کہ سب بھارتی ایک طرح سوچیں۔ یہ نظریہ واضح طور پر فاشسٹ نظریہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر محمد اخلاق کے قتل پر بھارتی ادیبوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ بھارت کے اعلیٰ ترین ادبی اور سول اعزازات واپس کرنے والے ادیبوں کی تعداد اکتالیس ہو گئی۔ ادیبوں کے احتجاج کا آغاز بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کی پوتی نین تارا سہگل نے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ واپس کرکے کیا۔ انعامات واپس کرنے والے سرکردہ ادیبوں کی فہرست میں اب مصنفہ دلیپ کور ٹوانہ بھی شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے پدم شری ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دلیپ کور ٹوانہ کا کہنا ہے کہ گوتم بدھ اور گورو نانک کی سرزمین پر سکھوں اور مسلمانوں کے خلاف ہونےوالی زیادتیاں انتہائی شرمناک ہیں۔ ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ واپس کرنے والے ادیب اودے پرکاش کا کہنا ہے کہ آپ اگر غلام علی کو روکتے ہیں تو آپ غزل کو روک رہے ہیں، قوالی کو روک رہے ہیں، آپ نظم کو روک رہے ہیں۔ اسلامی کلچر کے امتزاج سے یہاں بڑی چیزیں پیدا ہوئی ہیں جو آپ کا ثقافتی ورثہ ہیں۔ کیا آپ تاج محل کو بھی توڑدیں گے؟ یہ بات کہاں جا کر رکے گی؟ اس کے جواب بی جے پی کے وفاقی وزیر مہیش شرما کا کہنا ہے کہ جب لکھاری لکھنا بند کر دیں گے تو دیکھیں گے۔ بی جے پی کے وزیر کو اندازہ نہیں کہ یہ اتنا سادہ مسئلہ نہیں۔ ادیبوں نے ہندوستان میں رواداری کے سوال پر ایک نئی کتاب لکھنا شروع کی ہے اور ابھی صرف پہلے باب کی رونمائی ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔