Saturday, July 27, 2024

بھارتی فلم ڈائریکٹرز نے بھی ایوارڈز حکومت کو واپس کر دیے

بھارتی فلم ڈائریکٹرز نے بھی ایوارڈز حکومت کو واپس کر دیے
October 28, 2015
نیودہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف 13 فلمسازوں نے احتجاجاً نیشنل ایوارڈز واپس کردیئے جن میں دو معروف بالی وڈ ڈائریکٹرز دیبارکر بینر جی اور آنند پٹوردھن بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی معاشرے میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف ادیبوں‘ سائنسدانوں اور فن کاروں کے بعد فلمساز بھی میدان میں آ گئے جس سے ثابت ہوگیا کہ بھارت میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں۔ بھارتی فلمسازوں نے انتہاپسندہندووں کے اقلیتوں پر تشدد پرمودی حکومت کی خاموشی پر قومی اعزازات احتجاجاً واپس کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ انہیں انتہاپسندی دیکھ کر بہت افسوس ہورہا ہے، بھارت اس لئے نہیں بنایا گیا تھا۔ بھارتی فلم نگری سے تعلق رکھنے والے تیرہ فلمسازوں نے پریس کانفرنس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے آزادی اظہار کے حق کا تحفظ کرے اور عدم برداشت کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔