Tuesday, November 29, 2022

اقتصادی راہداری کمیٹی کا قیام کے معاملےپر قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ میں اتفاق ہوگیا

 اقتصادی راہداری کمیٹی کا قیام کے معاملےپر قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ میں اتفاق ہوگیا
اسلام آباد(92نیوز)پاک چین اقتصادی راہداری کی خصوصی کمیٹی کے قیام کا معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ میں اتفاق ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی میں نمائندگی کے لیے سینیٹ سے نام مانگے تھے، سینیٹ نے نام بھجوانے سے انکار کر دیا تھا، اور موقف اختیار کیا کہ سینیٹ کی پہلے ہی کمیٹی قائم ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نام بھجوا دے انہیں کمیٹی میں شامل کر لیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پر اتفاق کرنے کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ بھی نام بھجوانے پر رضا مند ہو گیا اور چند دنوں میں اقتصادی راہداری اور سائٹ کمیٹی کے لیے نام بھجوائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 14 جبکہ سینیٹ سے 7 ممبران شامل ہونگے۔