Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اقتصادی راہداری منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے : نوا زشریف

اقتصادی راہداری منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے : نوا زشریف
August 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت  اسلام آباد میں وزارت مواصلات کے منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں این ایچ اے حکام نے وزیر اعظم کو بریفننگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک میں نہیں بلکہ خطے میں ترقی آئے گی اور پورے ملک کو فائدہ حاصل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حویلیاں موٹروے سمیت تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔