Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اقتصادی راہداری  صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجرہے:آرمی چیف

اقتصادی راہداری  صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجرہے:آرمی چیف
July 28, 2016
اسلام آباد(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری صرف پاکستان ہی نہیں بکہ پورے خطے کیلئے گیم چینجر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی سفارت خانے میں پیپلزلبریشن آرمی کے قیام کی نواسیویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور شرکاسے خطاب کے دوران کیا ۔ آرمی چیف کا کہناتھا کہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کی موجودگی تک جارے رہے گا اقتصادی راہداری پورے خطےکیلئے گیم چینجر ہے ۔ اس موقع پر چینی سفارتکاروں نے بھی دہشتگردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر پاک فوج کو مبارکباددی ۔ چینی سفارتکاروں نے چینی انجیئنرز کوسی پیک پر دی جانیوالی سکیورٹٰی بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاک فوج کی سکیورٹی کی بدولت ہی یہ پروجیکٹ مکمل اور کامیاب ہوگا ۔ arm army