Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ،صوبوں سے منی بجٹ بارے شماریات طلب ‏کرنیکافیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ،صوبوں سے منی بجٹ بارے شماریات طلب ‏کرنیکافیصلہ
January 8, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں منی بجٹ کے لئے صوبوں سے شماریات طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں کپاس کی برآمد پر کسٹم اور سیلز ٹیکس ڈیوٹی کی چھوٹ دینے  کا بھی جائزہ لیا گیا اور معاملہ ریونیو ڈویژن کو بھجوادیا گیا ۔ کمیٹی نے ریونیو ڈویژن سے چھوٹ کی صورت مین وصولیوں پر اثرات کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزارت صنعت سے پاکستان اسٹیل کو فعال کرنے کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی وزارت صنعت تفصیلی سٹڈی جلد از جلد دے تاکہ پاکستان اسٹیل ملز کو جلد از جلد فعال کیا جاسکے۔