Monday, October 3, 2022

کراچی ساؤتھ ویسٹ انڈسٹریل زون میں سیوریج سسٹم کی تعمیر کا منصوبہ منظور

کراچی ساؤتھ ویسٹ انڈسٹریل زون میں سیوریج سسٹم کی تعمیر کا منصوبہ منظور
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی  کا مشیر خزانہ عبدا لحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ کراچی پورٹ قاسم پر نارتھ ویسٹ انڈسٹریل زون اور کراچی ساؤتھ ویسٹ انڈسٹریل زون میں سیوریج سسٹم کی تعمیر کا منصوبہ منظور کرلیا ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف وزارتوں کی سمریاں ایجنڈے میں شامل تھیں۔ بیرون ملک 22.5 ملین سعودی ریال کی ایکوئٹی سرمایہ کاری کی منظوری ، پورٹ قاسم کے علاقے میں پمپ ہاوٴسز، زیر زمین واٹر ٹینکس منصوبوں کی منظوری، پورٹ قاسم صنعتی زون میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری، کراچی میں سیوریج سسٹم کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوریدی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کو گندم کی خریداری بارے وزارت فوڈ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ گندم کی 75 فیصد تک پروکیقرمنٹ کر لی گئی۔ ایسی سی نے گندم کی پروکیورمنٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔