Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اقتدار میں مسلم لیگ نہیں بلکہ نواز لیگ ہے !!! چودھری شجاعت کی ذوالفقار کھوسہ سے ملاقات، متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر گفتگو

اقتدار میں مسلم لیگ نہیں بلکہ نواز لیگ ہے !!! چودھری شجاعت کی ذوالفقار کھوسہ سے ملاقات، متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر گفتگو
August 31, 2015
لاہور (92نیوز) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے متحدہ مسلم لیگ کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ مختلف لیگی دھڑوں کو ایک کرنے کا مشن لئے سردار ذوالفقار کھوسہ کے گھر ملاقات کیلئے پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے ن لیگ کے ناراض سینیٹر اور سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ سے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں لیگی دھڑوں کو متحد کرنے سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماوں نے کہاکہ اس بات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ مسلم لیگی دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہئے۔ سردار ذوالفقار کھوسہ اور چودھری شجاعت نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں مسلم لیگ نہیں بلکہ نواز لیگ ہے۔ ہم کسی شخصیت کے پیچھے نہیں بلکہ نظریات کے ساتھ ہیں۔ جو لوگ مسلم لیگ چھوڑ گئے ہیں انہیں واپس لائیں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف کو مسلم لیگ کے اتحاد میں شامل کرنے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ گرینڈ الائنس بنانے کے حوالے سے دونوں رہنماوں میں اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔