Friday, September 20, 2024

اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر کے پی کے کا حلف اٹھا لیا ، تقریب  روایتی ہلڑ بازی کا شکار

اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر کے پی کے کا حلف اٹھا لیا ، تقریب  روایتی ہلڑ بازی کا شکار
March 4, 2016
پشاور(92نیوز)نئے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے حلف  اٹھا لیا تاہم انکی تقریب  حلف برداری ہنگامہ آرائی اور ہلڑ بازی کا شکار رہی، ایک جانب اگر گورنر ہاؤس کے اندر پارٹی کارکنوں نے شور شرابا کیا تو دوسری جانب باہر موجود کارکنوں نے گیٹ پر ہلہ بول دیا۔ تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا کے نئے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے حلف تو اٹھا لیا تاہم ان کی تقریب حلف برداری  بدنظمی کا شکار رہی، مسلسم سٹوڈنٹس فیڈریشن  کے ارکان تلاوت کلام پاک کے دوران بھی چیختے چلاتے رہے، گورنر نے خود متعدد بار بدنظمی کے ذمہ داروں کو گورنر ہاؤس سے نکالنے کی بھی دھمکی دی۔ گورنر ہاؤس میں انتظامات کم اور مہمان زیادہ تھے، مہمان حسب روایت کھانے پر بھی ٹوٹ پڑے۔ تعداد بڑھ گئی تو سینکڑوں لوگوں پر گورنر ہاؤس کے دروازے بند کر دیے گئے جس پر مشتعل لیگی کارکنوں نے گیٹ پر ہلہ بول دیا۔ گورنر ہاؤس کی طرف جانے والی سڑکوں پر صرف وی وی آئی پیز کو گاڑیاں لے جانے کی اجازت تھی، دیگر مہمانوں کو سرکاری گاڑیوں پر مشتمل شٹل سروس کے ذریعے گورنر ہاؤس پہنچایا جاتا رہا جبکہ بڑی تعداد پیدل مارچ کرتے کرتے گورنر ہاؤس پہنچ گئی، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم نے نئے گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے حلف لیا۔