Saturday, September 21, 2024

اقامے پر وزیراعظم کو نکالاجانا پاکستان پر ظلم ہے ، نوازشریف

اقامے پر وزیراعظم کو نکالاجانا پاکستان پر ظلم ہے ، نوازشریف
June 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) نواز شریف نے  کارکنوں کو دوبارہ مسلم لیگ ن  کی حکومت کا مژدہ سنا دیا  ، اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  نواز شریف نے کہا کہ  اقامے پروزیراعظم  کو نکالا جانا پاکستان پر ظلم ہے ، ہم جمہوریت کیلئے نکلے ہیں عوام دھاندلی کے سامنے ڈٹ جائیں ۔ سابق وزیر اعظم نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دو ماہ بعد پھر عوام کی حکمرانی ہو گی  ،  مجھے عمربھرکے لیے نااہل کردیا گیا،کیا میں نے کوئی کرپشن کی تھی،  ایک اقامے پروزیراعظم ہاؤس سے نکال دیا گیا،یہ پاکستان پرظلم ہے۔ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی مخالفین پر وار کئے اور اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے مقابلے میں کوئی سیاسی جماعت نظر نہیں آتی ، شیر میدان میں کھڑے ہیں ، مخالفین کہاں چھپے ہوئے ہیں ، شیر گرمی اور روزے  میں بھی موجود ہیں اب ہر چیز ناکام ہو گئی ہے تو الیکشن سے فرار کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں  لیکن ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ۔ ورکرز کنونشن میں نواز شریف ، مریم نواز کے ساتھ کیپٹن (ر) صفدر ، طارق فضل چودھری ، مریم اورنگیز اور مصدق  ملک بھی اسٹیج پر موجود تھے  ۔ مرتضی جاوید عباسی،مائزہ حمید اور انجم عقیل بھی اسٹیج پر براجمان تھے ۔