Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اقامہ لینا جرم نہیں اسے چھپانا جرم ہے: خورشید شاہ

اقامہ لینا جرم نہیں اسے چھپانا جرم ہے: خورشید شاہ
July 25, 2017

اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اقامہ لینا جرم نہیں اسے چھپانا جرم ہے۔ جو سیاسی جماعت نواز شریف کی حمایت کرے گی نقصان اٹھائے گی۔

تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اقامہ دوہری شہریت نہیں، نہ ہی جرم ہے، اسے چھپانا جرم ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے اپنا متبادل لے آئیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ عمران خان بھی سپریم کورٹ کی گرفت میں آئیں گے۔ اپوزيشن اتحاد میں شامل ہر جماعت اپنی پالیسی میں آزاد ہے، اگر کوئی اپوزیشن جماعت نواز شریف کی حمایت کرتی ہے تو اس کا سیاسی نقصان بھی اٹھائے گی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے ریکوزیشن کی ضرورت نہیں۔ شیڈول اجلاس 31 جولائی کو ہو رہا ہے۔