Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اقامہ رکھنےوالےوزراء کےخلاف  الیکشن کمیشن جائینگے: فواد چودھری

اقامہ رکھنےوالےوزراء کےخلاف  الیکشن کمیشن جائینگے: فواد چودھری
July 27, 2017

 

اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ اقامہ رکھنے والے وزراء کے خلاف الیکشن کمیشن جائینگے ۔ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو سیالکوٹ کاگارڈ فادر قرار دیدیا ۔

تفصیلات کےمطابق اقامہ ورک پرمٹ نوکری اکاﺅنٹس کی تفصیلات تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کےخلاف دستاویزات کا انبار لگا د یا۔ فواد چودھری بولے اقامے رکھنے والے خواجہ آصف اور احسن اقبال کےخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرینگے ۔

پی ٹی آئی رہنماءعثمان ڈار نے انکشاف کیا کہ 2010 سے 2012 تک خواجہ آصف کے اکاﺅنٹ میں ساڑھے چار کروڑ منتقل ہوئے۔ انہوں نے غیر ملکی اقامہ اور روک پرمٹ بنایا ان کی اہلیہ 2 ارب مالیت کی ٹینٹ ہاﺅسنگ سکیم کی 20 فیصد شیئر ہولڈر ہیں وہ سیالکوٹ کے گارڈ فادر ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے یہ بھی اعلان کیا کہ سیالکوٹ ڈیری کمپنی میں کروڑوں کی مالی بدعنوانی سمیت وزیر دفاع کی مالی کرپشن کے مزید کیس بھی سامنے لائے جائیں گے۔