Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اقامہ ، پانامہ سے بھی زیادہ سنگین جرم ہے ، اعتزاز احسن

اقامہ ، پانامہ سے بھی زیادہ سنگین جرم ہے ، اعتزاز احسن
February 3, 2018

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اقامہ، پانامہ اور منی لانڈرنگ سے زیادہ سنگین جرم ہے۔ اقامہ پر نواز شریف کے خلاف غداری کا کیس بننا چاہیے  تھا ،عدالت نے بہت نرم ہاتھ رکھا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے عدلیہ کی ساتھ جنگ شروع کر رکھی ہی، فوج کا نام ‘ منے کے  ابا’ کی طرح لیتے ہیں ۔ ہمارے ملک میں جیسے خواتین خاوند کا نام نہیں لیتی، یہ بھی اسی طرح فوج کا نام نہیں لیتے، اور کچھ بتاتے بھی نہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ صرف لاڈلے بچے نہیں، عدلیہ کے بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں اور  اب یہ عدلیہ کو ہی آنکھیں دکھا رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ پانامہ کی جگہ اقامہ پر نکالا، اقامہ پانامہ سے بڑا جرم  ہے ۔اس پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے ۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سعودی کمپنی کا مینجر پایا جائے تو وہ ہٹایا نہیں جائے گا بلکہ جیل میں جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی گفتگو کی تکرار سن سن کر کان پک چکے ہیں ۔

اعتزاز احسن نے ایک سوال پر کہا کہ کہ  نواز شریف خود ایک غیر سیاسی، غیر جمہوری طاقت ہے،  اسکو مضبوط کرنا سیاست اور جمہوریت کو کمزور کرنا ہے ۔