Wednesday, November 30, 2022

افواج پاکستان اور پولیس عوام کے تعاون سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ دے گی: کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم

افواج پاکستان اور پولیس عوام کے تعاون سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ دے گی: کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم
کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاک فوج پولیس کے ساتھ مل کر ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کرے گی۔ وہ ملتان پولیس لائن میں شہدا کی یادگار پر حاضری دے رہے تھے۔ کورکمانڈر ملتان لیفٹنٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے ملتان پویس لائن کا دورہ کیا۔ یادگار شہداء پر پھولوں کے چادر چڑھائی اور دعا کی۔ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے کورکمانڈر کو سلامی پیش کی۔ کورکمانڈر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے افواج پاکستان اور پولیس دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دے کی۔ پولیس کے جوان بھی وطن عزیز کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ کورکمانڈر کے پولیس لائن پہنچنے پر آر پی او طارق مسعود اور سی پی او اظہر اکرم نے استقبال کیا۔