Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغان پروپیگنڈا مہم کے خاتمے کیلئےسرتاج عزیز کل کابل جائینگے

افغان پروپیگنڈا مہم کے خاتمے کیلئےسرتاج عزیز کل کابل جائینگے
September 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)افغانستان میں پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان نے افغان حکام کو واضح پیغام دینے کا فیصلہ کیا ہے مشیر خارجہ  سرتاج عزیز کل  کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے ۔ تفصیلات کےمطابق کابل میں علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس برائے افغانستان کا چھٹا اجلاس منعقد ہو رہا ہے اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سرتاج عزیز افغان صدر اشرف غنی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے ملاقاتیں کریں گئے ، دفتر خارجہ کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ سرتاج عزیز افغان قیادت کو پاکستان مخالف مہم ختم کرنے اور مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے دو واضح پیغام دیں گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی کی اپیل پر پاکستان نے افغان مخالف دھڑوں کے درمیان مذاکرات کے لیئے سہولت کار پہلا دور کامیابی سے ختم ہوا تھا تاہم دوسرے دور سے پہلے ملا عمر کی ہلاکت کی خبر کا اجرا ایک سازش تھا،سازش کا مقصد مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان مسلئے کا حل صرف جنگ نہیں مذاکرات ہےاس لیے پاکستان مذاکراتی عمل کی بحالی چاہتا ہے تاہم اس کا فیصلہ افغان حکومت اور عوام نے کرنا ہے۔