Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغان وفد ہنگامی دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا

افغان وفد ہنگامی دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا
August 15, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) افغان وفد ہنگامی دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا۔

وفد کی قیات اسپیکر آلوسی جرگہ میر رحمان رحمانی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفد میں صلاح الدین ربانی، محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم خلجی  شامل ہیں ۔ وفد میں احمد ضیاء مسعود، احمد ولی مسعود، عبدالطیف پدرم اور خالد نور شامل ہیں۔

وفد کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاکستان کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے استقبال کیا۔ افغان وفد پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔ افغانستان میں مسائل کے سیاسی تصفیہ اور پرامن انداز میں امور طے کرنے پر گفتگو کی جائے گی۔ پاکستانی حکام اور افغان وفد کے ارکان بغیر کسی توقف گفت و شنید کا آغاز کریں گے۔

پاکستان کے افغانستان میں سفیر منصور احمد خان نے اپنے ٹویٹ میں  92 نیوز کی خبر کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا کہ افغان سیاسی رہنماؤں کے وفد کا خیرمقدم کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ افغان سیاسی رہنماؤں کا وفد تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچا ہے۔ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام تین روزہ دورے کا مرکزی ایجنڈا ہے۔