Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ، شاہ محمود قریشی

افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ، شاہ محمود قریشی
August 15, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا افغانستان کے تمام گروپ مل بیٹھ کر افغان مسئلے کا حل نکالیں۔ افغان عوام امن چاہتے ہیں، وہ بے گھر اور بے روزگار نہیں ہونا چاہتے ۔ ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں ہے، افغان جو بھی فیصلہ کریں گے اس کا خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا بھارتی میڈیا سے زیادہ متاثر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ دنیا کو افغان مسئلے کی سنگینی کا احساس ہے۔ بھارت بھی اس مسئلے کو الجھانے کی بجائے سلجھانے کی کوشش کرے۔ اسی میں خطے کی بہتری ہے۔ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ ہم نے نہیں افغانوں نے کرنا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔