افغان لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، افغان وزیراعظم ملا حسن اخوند

کابل (92 نیوز) افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کا کہنا ہے افغان لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
افغان وزیراعظم نے قوم سے پہلے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں شمولیتی حکومت قائم کردی ہے، گورنروں، کمانڈروں اور ججوں کو عوام کے ساتھ نرم رویہ اپنانے کی ہدایت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کی حکومت کرپٹ تھی، ٹیکس کی آمدنی صدارتی محل میں آتی تھی، افغانستان کے سارے اخراجات صرف اشرف غنی کے دستخطوں سے ہوتے تھے۔ صدارتی محل میں اشرف غنی کا شخصی بینک ہوا کرتا تھا۔