Saturday, September 14, 2024

افغان فورسز کا قندوز میں کم بیک‘ مرکزی علاقے طالبان کے قبضے سے چھڑوا لئے

افغان فورسز کا قندوز میں کم بیک‘ مرکزی علاقے طالبان کے قبضے سے چھڑوا لئے
October 1, 2015
کابل (92نیوز) افغان فورسز نے طالبان سے قندوز کے مرکزی علاقوں کا قبضہ چھڑوا لیا ہے۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ صدیق صدیقی کا کہنا ہے افغان فورسز نے قندوز میں طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر قندوز حمداللہ دانشی نے بھی تصدیق کردی۔ انکا کہنا ہے افغان فورسز نے شدید لڑائی کے بعد قندوز کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ افغان فورسز نے ایک بڑے آپریشن میں قندوز سے طالبان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ آپریشن میں امریکی فوج بھی حصہ لے رہی ہے اور امریکی فضائیہ طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ افغان فورسز نے قندوز میں طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔ رواں ہفتے میں طالبان نے قندوز پر قبضہ کرلیا تھا جسے چھڑانے کیلئے افغان فورسز اور امریکی فوج آپریشن کررہی ہے اور بڑے حصے کو طالبان سے آزاد کرا لیا ہے جبکہ کچھ حصے کو ابھی کلیئر کیا جارہا ہے۔