افغان فورسز نے شادی کی تقریب میں شریک 35 افراد ہلاک کر دیے

کابل ( 92 نیوز) افغانستان میں خوشیاں ماتم میں بدل گئی ، صوبہ ہلمند میں افغان فورسز نے شادی کی تقریب میں شریک 35 شہری ہلاک کر دیے ، زخمیوں کی تعداد 13 بتائی جا رہی ہے۔
فورسز اپنے شہریوں کے لیے قصائی بن گئی، دلخراش حادثہ اتوار کی رات افغان صوبے ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ میں پیش آیا۔
فورسز نے ایک گھر پر ریڈ کی تھی جو ان کے مطابق افغان طالبان خودکش بمباروں کی تربیت کے لیے استعمال کرتے تھے۔