افغان فورسزکی قندوزسےطالبان کاقبضہ چھڑانےکےلئےجوابی کارروائی
کابل(ویب ڈیسک)افغان فورسزکی قندوزسے طالبان کاقبضہ چھڑانے کےلیے جوابی کارروائی جاری ہے ،افغان فورسز کو امریکی فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے،افغان وزارت دفاع نے قندوز میں کامیابیاں ملنے کا دعوی کیا ہے جسے طالبان نے یکسر مسترد کر دیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پیر کے روز افغانستان کے پانچویں بڑے شہر قندوز پر طالبان نے قبضہ کر کے اپنا جھنڈا لہرا دیا تھا۔ طالبان نے قندوز میں سرکاری عمارتوں کے علاوہ جیل پر بھی حملہ کیا اور سیکڑوں قیدیوں کو رہا کرا لیا تھا۔ طالبان سے قندوز کا قبضہ واپس لینے کے لئےافغان فورسزکی جوابی کارروائی جاری ہے ،افغان فوج کوامریکی فضائیہ کی بھی مددحاصل ہے، اُدھرافغان وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ افغان فورسز شہر کا مکمل کنٹرول جلد سنبھال لیں گی اورامریکی طیاروں کی طالبان کے ٹھکانوں پر بم باری کے نتیجے میں افغان فوج کو پیش قدمی کرنے میں کامیابی مل رہی ہے تاہم طالبان نے حکومتی دعوؤں کو یکسر مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دیگر علاقوں کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔