افغان عوام سمجھتے ہیں طالبان جلد دارالحکومت پر حملہ کر دینگے، جنرل اسکاٹ ملر
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی فوجی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر کا افغانستان کی صورتحال پر اظہارتشویش، کہتے ہیں افغان عوام سمجھتے ہیں طالبان جلد دارالحکومت پر حملہ کر دینگے۔
امریکی کمانڈر جنرل نے کہا، طالبان فوجی جنگ کبھی جیت نہیں سکیں گے، افعانستان میں فوجی طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں۔
اُنہوں نے کہا، امریکا امن چاہتا ہے، افغان سکیورٹی فورسز کو حملوں سے بچانے کیلئے امریکا کردار ادا کرے گا۔ جب بھی افغان فورسز کو ضرورت ہوئی امریکا یا اتحادی فورسز انہیں سپورٹ کریں گی۔
جنرل سکاٹ ملر کا کہنا تھا، افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے باوجود امریکا افغان فورسز کی مدد جاری رکھے گا۔ طالبان کی جانب سے تشدد کو ہوا دینے سے امن کا عمل مشکل ہوگیا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا، طالبان کو تشددروک دینا چاہئے، افغانستان کے مختلف اضلاع پر طالبان کا قبضہ افغان شہریوں اور عالمی برادری کو قبول نہیں۔