Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغان عبوری وزیرخارجہ نے پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی میں سیزفائر معاہدے کو خوش آئند قرار دے دیا

افغان عبوری وزیرخارجہ نے پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی میں سیزفائر معاہدے کو خوش آئند قرار دے دیا
November 12, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی میں سیزفائر معاہدے کو خوش آئند قرار دے دیا۔

افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے آئی ایس ایس آئی میں سیمینار سے خطاب کے دوران پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے مابین مذاکرات کے لیے سہولت کاری کی بھی تصدیق کر دی جبکہ سراج الدین حقانی کے مذاکرات میں کردار کے سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ۔

افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ امید ہے آنے والے دنوں میں مذاکرات مزید آگے بڑھیں گے۔ عارضی جنگ بندی مستقل امن معاہدے میں تبدیل ہو جائے گی۔ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی۔ اس وقت افغان سرزمین میں پاکستان مخالف عناصر موجود نہیں۔

امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان کو بڑی فوج کی ضرورت نہیں، ہم مختصر اور باصلاحیت فوج تشکیل دیں گے۔ سمجھ نہیں آ رہی کہ ہم کون سا ایسا عمل کریں جس سے امریکہ سمیت دیگر ممالک ہمیں تسلیم کریں۔

انھوں نے کہا کہ افغان حکومت وسیع البنیاد ہے، تمام قومیتیں شامل ہیں، وزارت صحت اور اداروں میں سو فیصد خواتین واپس آچکی ہیں، تعلیمی اداروں میں پچھتر فیصد خواتین واپس ڈیوٹی پر آچکی ہیں۔