Sunday, December 4, 2022

افغان طالبان کے پانچ رکنی وفد کا دورہ چین ، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

افغان طالبان کے پانچ رکنی وفد کا دورہ چین ، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
بیجنگ (ویب ڈیسک)افغان طالبان کے پانچ رکنی وفد نے چین کا دورہ کیا ہے، بیجنگ میں چینی حکام سے ملاقات میں خطے میں قیام امن پر بات چیت ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے 5 رکنی وفد نے چین کا دورہ کیا ہے۔قطر سے جانے والے اس  وفد کی قیادت شیرعباس ستانکزئی نے کی۔وفد اور چینی حکام کے درمیان ملاقات میں خطے کے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی۔طالبان حکام کے مطابق طالبان کا وفد چینی حکومت کی دعوت پر چین گیا ،طالبان وفد چینی حکام سے امن مذاکرات کی راہیں ہموار کرنے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔