Wednesday, September 28, 2022

افغان طالبان کے سربراہ ملا منصور اختر کی ہلاکت کی کہانی کا ڈراپ سین  ہونے لگا

افغان طالبان کے سربراہ ملا منصور اختر کی ہلاکت کی کہانی کا ڈراپ سین  ہونے لگا
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) افغان طالبان کے سربراہ ملا منصور اختر کی ہلاکت کی کہانی کا ڈراپ سین  ہونے لگا۔ کہانی کا سکرپٹ مودی کے دورہ ایران کے دوران ہی لکھا گیا۔ کیا ایرانی خفیہ ایجنسی نے مقاصد کے حصول کے لئے ایسا قدم اٹھایا۔ حملے کے روز ملا اختر منصور غیرقانونی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہوا، اس کے پاس جعلی پاکستانی پاسپورٹ تھا جبکہ ایران کا قانونی ویزا تھا۔ ملا اختر منصور کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ مستقبل کے لائحہ عمل پر ایران میں مقیم افغان گروپوں کے ساتھ مشاورت کے لئے وہاں گیا تھا۔ اپنے قیام کے دوران ایرانی انٹیلی جنس اداروں کی مسلسل نگرانی میں رہا۔ اس نے  سفر کے لئے گاڑی ایران سے  ہی حاصل کی۔ ملا اختر منصور کی  گاڑی میں ٹریکنگ ڈیوائس نصب کرایا گیا اور پھر امریکہ کو مخبری ہوئی جس کے بعد ڈرون حملہ ہو گیا۔ پاکستانی حدود میں اس کارروائی سے کئی سوالات اٹھنے لگے۔