Saturday, July 27, 2024

افغان طالبان کی امریکی حکام کو مذاکرات کی پیشکش

افغان طالبان کی امریکی حکام کو مذاکرات کی پیشکش
February 15, 2018

کابل (92 نیوز) افغان طالبان نے ایک کھلے خط کے ذریعے امریکی حکام کو مذاکرات کی پیشکش کر دی ۔
ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ امریکی عوام اور امن پسند ارکان کانگریس مذاکرات کے لیے ٹرمپ انتظامیہ پر دباؤ ڈالیں ۔ اگر طاقت کے استعمال کی پالیسی مزید سو سال بھی جاری رہی تو اس کے نتائج ایسے ہی نکلیں گے جیسے گزشتہ چھے ماہ کے دوران دیکھنے میں آئے ہیں ۔
خط میں مزید کہا گیا کہ امریکی عوام کے ٹیکس کے اربوں ڈالر افغانستان میں چوروں اور قاتلوں کو دیے گئے ۔
گزشتہ ماہ کابل بم دھماکے کے بعد امریکی صدر اور اٖفغان حکومت نے طالبان سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔