Sunday, September 15, 2024

افغان طالبان کا صوبہ فرح کے ضلع پرچمن، ملستان میں عسکری ہیڈکوراٹر پر قبضہ

افغان طالبان کا صوبہ فرح کے ضلع پرچمن، ملستان میں عسکری ہیڈکوراٹر پر قبضہ
July 13, 2021

پشاور (92 نیوز) افغانستان کے صوبہ فرح کے ضلع پرچمن پر طالبان نے قبضہ کر لیا۔ طالبان نے ملستان میں عسکری ہیڈکوراٹر پر قبضہ کر لیا ، افغان فوجی فرار ہوگئے، ویڈیو جاری کردی گئی۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ کے مطابق ضلع پرچمن میں افغان نیشنل آرمی کے 300 جوان سرنڈر ہو گئے، تمام اسلحہ اور گولہ بارود طالبان کے حوالے کردیا۔ فرح ضلع میں طالبان پولیس ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا، خوست کی طرف پیش قدمی جاری ہے، خوست کے ضلع موسیٰ خیل پر بھی افغان فوج کا تسلط ختم ہوگیا، افغان فوجیوں نے پوزیشن چھوڑ دی۔

افغان ذرائع کے مطابق کاپیسا میں بدراب کے علاقے پر افغان فوج نے حملہ کیا، نجم المدارس نامی مدرسہ اور 4 مکانات تباہ، 5 شہری مارے گئے۔ حملے میں 10 شہری شدید زخمی بھی ہوئے، افغان آرمی نے ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا۔