Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغان طالبان نے ملا عمر کی ہلاکت کا اعلان کر دیا !!! لاش کی شناخت بڑے بیٹے ملایعقوب نے کی: سابق طالبان وزیر

افغان طالبان نے ملا عمر کی ہلاکت کا اعلان کر دیا !!! لاش کی شناخت بڑے بیٹے ملایعقوب نے کی: سابق طالبان وزیر
July 29, 2015
لاہور (92نیوز) افغان حکومت کے ذرائع نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ملا عمر ہلاک ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق افغان انٹیلی جنس نے صدر اشرف غنی کو بریفنگ میں دی۔ افغانستان کی انٹیلی جنس کی بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق پاکستانی انٹیلی جنس حکام بھی کر رہے ہیں۔ ملاعمر کی ہلاکت کی خبریں کچھ عرصے سے زیر گردش ہیں جبکہ 92نیوز اس حوالے سے پل پل کی خبر نشر کررہا ہے۔ اس خبر کی تصدیق کے بعد افغان کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی ہوا جس میں ملا عمر کی ہلاکت کے بعد کی صورتحال، اس کے اثرات اور مذاکرات کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دوسری جانب افغان طالبان کے سابق وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر ٹی بی کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ ملا عمر کی لاش کی شناخت ان کے بڑے بیٹے ملا یعقوب نے کی۔ ملا عمر کے انتقال کے بعد ان کے جانشین کے انتخاب کےلئے شوریٰ کا اجلاس بلایا گیا۔ اس اجلاس میں انہیں بھی بلایا گیا تھا۔ طالبان کے باقی دھڑوں نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کو دو سے تین سال پہلے قتل کیا گیا تھا۔