Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

افغان طالبان اور اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات آج ماسکو میں ہو گی

افغان طالبان اور اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات آج ماسکو میں ہو گی
February 5, 2019
 ماسکو (92 نیوز) افغان طالبان ملکی اپوزیشن رہنماؤں سے روس میں مذاکرات کے لیے راضی ہو گئے۔ ملاقات آج ماسکو میں ہو گی۔ ملاقات میں افغان طالبان کا دس رکنی وفد شریک ہو گا۔ روسی حکام کےمطابق دو روزہ مذاکراتی دور کا مقصد طالبان کے ساتھ مل کر افغٖان مسائل کے حل سمیت اہم سیاسی، اپوزیشن اور قبائلی رہنماؤں کوایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کیساتھ دو روزہ امن مذاکرات میں سابق افغان صدر حامد کرزئی کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ ملاقات میں موجودہ حکومت کا کوئی نمائندہ شريک نہيں ہو گا۔ افغانستان کی موجودہ حکومت کی جانب سے اس ملاقات پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ افغان صدراشرف غنی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنما طالبان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔