Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغان صوبے ہلمند میں سرحدی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ،بائیس اہلکار ہلاک، سات سرحدی اہلکار لاپتہ

افغان صوبے ہلمند میں سرحدی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ،بائیس اہلکار ہلاک، سات سرحدی اہلکار لاپتہ
October 15, 2015
ہلمند (ویب ڈیسک) افغانستان کے جنوب میں واقع ہلمند صوبے میں شدید لڑائی کے دوران سرحدی پولیس کے بائیس اہلکار ہلاک ہو گئے، جھڑپوں میں پینتیس طالبان بھی مارے گئے۔ افغان حکام کے مطابق سینکڑوں طالبان نے ضلع نوزاد میں کالامی کریز سرحدی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔ لڑائی میں ایک درجن کے قریب افغان سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ہلمند حملے میں افغان سرحدی پولیس کے سات اہلکار لاپتہ ہو گئے ہیں۔ طالبان دو ماہ قبل یہ ضلع چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ طالبان نے ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ کے بعض حصوں پر بھی قبضہ کر لیا تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ طالبان سے یہ علاقہ خالی کرا لیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔