Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

افغان صوبے فرح میں طالبان کا فوجی اڈے پر حملہ ، 25 افغان فوجی اہلکار ہلاک

افغان صوبے فرح میں طالبان کا فوجی اڈے پر حملہ ، 25 افغان فوجی اہلکار ہلاک
February 24, 2018

کابل (92 نیوز) افغانستان کے صوبہ فرح میں طالبان نے فوجی اڈے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پچیس افغان اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے رات گئے صوبہ فرح کے ضلع بالا بولوک میں واقع فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا ۔ اس دوران حملہ آوروں کا سکیورٹی فورسز کیساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو صبح تک جاری رہا ۔
صوبائی حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان فرار ہوتے وقت بڑی تعداد میں اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ۔
دوسری جانب دارالحکومت کابل میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور چھے زخمی ہو گئے ۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا افغان خفیہ ایجنسی کی عمارت کے قریب کیا گیا ۔