Saturday, September 24, 2022

افغان صوبہ نمروز میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 12 پولیس اہلکار ہلاک

افغان صوبہ نمروز میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 12 پولیس اہلکار ہلاک

کابل (92 نیوز) افغان طالبان نے صوبہ نمروز کے علاقے خشرود میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ واردات میں 12 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق جوابی فائرنگ سے متعدد حملہ آور مارے گئے تاہم اُن کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔ حملہ آور جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
گزشتہ چند دنوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جن میں اب تک درجنوں اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔