Monday, October 3, 2022

افغان صوبہ غزنی میں القاعدہ کا انتہائی مطلوب رہنماء محسن المصری مارا گیا

افغان صوبہ غزنی میں القاعدہ کا انتہائی مطلوب رہنماء محسن المصری مارا گیا
کابل (92 نیوز) افغانستان میں القاعدہ کا انتہائی مطلوب رہنماء مارا گیا۔ محسن المصری صوبہ غزنی میں نیشنل فورسز کے آپریشن کے دوران ہلاک ہوا۔ افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی نے ٹویٹر پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ القاعدہ رہنماء امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا اور اسے غزنی میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔ امریکی نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرکےسربراہ کرس ملر نےبھی محسن المصری کی ہلاکت کی تصدیق ہے۔ امریکا نے محسن المصری پر غیرملکی دہشت گرد تنظیموں کی مدد اور امریکی شہریوں کے قتل کی سازش کا الزام عائد کر رکھا تھا۔