Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ میں سیاسی ڈیل طے پا گئی

افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ میں سیاسی ڈیل طے پا گئی
May 16, 2020

کابل ( 92 نیوز) افغان صدر اشرف غنی اور ان کے حریف عبد اللہ عبداللہ کے درمیان سیاسی ڈیل طے پاگئی جس کی کاپی افغان میڈیا نے جاری کردی ہے۔

افغان میڈیا پر جاری دستاویزات کے مطابق عبد اللہ عبد اللہ قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ ہونگے جو صدارت کے بعد دوسرا بڑا سیاسی عہدہ تصور ہوگا جبکہ قومی مفاہمتی کونسل طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کی رہنمائی کرے گی ۔

افغان کابینہ میں عبد اللہ عبداللہ اور اشرف غنی دونوں پچاس فیصد کے حصہ دار ہونگے ، اس سے قبل عبداللہ عبد اللہ نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر متوازی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔