Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں ، شاہ محمود قریشی

افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں ، شاہ محمود قریشی
July 21, 2021

ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا لڑکی کے مبینہ اغواء کے معاملے میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں امن عمل نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ افغان قیادت سے کہتے ہیں مل کر امن کا راستہ تلاش کریں۔ افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔ تاشقند میں سخت جملوں کے باوجود صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا داسو واقعہ کی بھی تہہ تک پہنچ چکے ہیں۔ داسو میں کام بند ہونے کی افواہیں پاکستان کے دشمنوں نے پھیلائیں۔ بھارت نے جاسوس نیٹ ورک کے ذریعے اپنے وزراء اور اپوزیشن کو نشانہ بنایا ۔ بھارت کا منفی رویہ خطے کے استحکام کیلئے مناسب نہیں ہے۔

ادھر وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے افغان سفیر کی بیٹی کا کیس حکومت لڑے گی۔ سفیر کی بیٹی ہماری بھی بیٹیوں کی طرح ہے۔ جرائم ہر جگہ ہوتے ہیں ، کیا بھارت میں نہیں ہورہے۔ کسی نے ایف آئی آر درج نہیں کرائی، ہم نے خود افغان سفارتخانے جا کر تحریر لی۔