Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغان سرحدی علاقے سےپاکستان میں داخل ہونے کی کوشش 10دہشتگردہلاک

افغان سرحدی علاقے سےپاکستان میں داخل ہونے کی کوشش 10دہشتگردہلاک
April 12, 2015
مہمندایجنسی(92نیوز)مہمند ایجنسی میں افغان سرحدی علاقے سے پاکستان میں گھسنے والے 10 دہشت گرد فورسز کی کارروائی میں مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق 10 سے 15 دہشت گردوں نے افغانستان کے علاقے کنڑ سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم فورسز نے ان کی نقل و حرکت دیکھتے ہوئے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی مہمند ایجنسی کے علاقے شونگزئی میں کی گئی جہاں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی لاشیں فورسز کی تحویل میں ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔