افغان دارالحکومت کابل کے ایک شادی ہال میں زوردار دھماکا، 63 افراد جاں بحق

کابل (92 نیوز) افغان دارالحکومت کابل کے ایک شادی ہال میں زوردار دھماکا ہوا جس سے 63 افراد جاں بحق اور 182 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور نے شادی ہال میں سٹیج کے قریب اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 63 افراد ہلاک اور 182 سے زائد زخمی ہو گئے۔ تاہم افغان وزیر داخلہ کے ترجمان نصرت راحیمی نے ہلاکتوں کی تصدیق کی اور کہا کہ مرنے والوں کی صحیح تعداد کا تعین بعد میں ہو سکے گا۔