Wednesday, October 5, 2022

افغان حکومت کی مولوی ہیبت اللہ کو جنگ ختم کرو یا سنگین نتائج کے لیے تیار ہو جاو کی دھمکی

افغان حکومت کی مولوی ہیبت اللہ کو جنگ ختم کرو یا سنگین نتائج کے لیے تیار ہو جاو کی دھمکی

کابل (92 نیوز) – افغانستان کی حکومت نے افغان طالبان کے نئے رہنما مولوی ہبت اللہ اخوندزادہ  کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنگ ختم کریں یا سنگین نتائج کے لیے تیار ہو جائیں۔

افغان حکومت کی جانب سے یہ پیغام صدر اشرف غنی کے نائب ترجمان سید ظفر ہاشمی نے ٹویٹ میں دیا ہے۔

سید ظفر ہاشمی نے ٹویٹ میں کہا ’نئی صورت حال طالبان گروہوں کے لیے پرتشدد کارروائیاں بند کرنے اور پر امن زندگی دوبارہ شروع کرنے کا موقع ہے ورنہ ان کا بھی وہی حال ہو گا جو ان کے رہنما کا ہوا ہے۔