Wednesday, November 30, 2022

افغان حکومت نےپاکستانی مال گاڑیوں کوملک سے گزرنےپرپابندی لگادی

افغان حکومت نےپاکستانی مال گاڑیوں کوملک سے گزرنےپرپابندی لگادی
اسلام آباد(92نیوز)بھارت کے اشاروں پر پاکستان مخالف مہم میں سرگرم افغان حکومت نے اب  وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے جانے  والی پاکستانی مال بردار گاڑیوں کو ملک سے گزرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاک افغان سرحد پر افغان سیکیورٹی فورسز کی اشتعال انگیزی کے بعد اب  افغان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سطی ایشیائی ریاستوں میں جانے والی پاکستانی مال  بردار گاڑیوں کو ملک سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ افغان صدر اشرف غنی  کے ترجمان  کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چمن بارڈر کو اس وقت بند کردیا جب افغانستان میں میوہ جات کی ترسیل کا وقت تھا اور اس وجہ سے افغانستان کے تاجروں کا سامان بھارت نہیں برآمد نہیں  کیا جاسکا۔ افغان حکومت نے بھی  پاکستان کی مال بردار گاڑیوں کو وسطی ایشیائی ریاستوں تک جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔