Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغان آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

افغان آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
August 11, 2021 --- ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغان آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے ہیبت اللہ کو نیا آرمی چیف تعینات کر دیا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبوں میں افغان نیشنل آرمی کی پسپائی اور طالبان کی پیش قدمی تیزی سے ہو رہی تھی جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی کو یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

دوسری جانب 215 کور کے کمانڈر سمیع سعادت کو ترقی دے کر افغان نیشنل آرمی سپیشل آپریشن کور کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے جنہوں نے طالبان کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

دریں اثناء کمان بدلتے ہی امریکی بی ون بمبار تیاروں نے لشگر گاہ کے ان علاقوں پر بمباری کی ہے جو طالبان کے زیر قبضہ ہیں۔ یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ افغان صدر اشرف غنی افغانستان کے موجودہ کشیدہ ترین شہر مزار شریف پہنچ چکے ہیں جہاں طالبان کی کامیابی کے ساتھ پیش قدمی جاری ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔