Tuesday, September 17, 2024

افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے کیلئے پاکستان سے مدد مانگی ہے، لیزا کرٹس

افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے کیلئے پاکستان سے مدد مانگی ہے، لیزا کرٹس
June 9, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے افغان امن عمل  میں کردار ادا کرنے کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی ۔ محکمہ خارجہ کی اہلکار لیزا کرٹس نے کہا امن عمل میں پاکستان کے خدشات پر توجہ دینا انتہائی اہم ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی اہلکار لیزا کرٹس نے کہا کہ واشنگٹن حکومت افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں تاہم وہ اس سلسلے میں افغان حکومت کی نمائندگی نہیں کرے گا، صرف شامل ہو گا۔ لیزا کرٹس نے مزید کہا کہ امن عمل سے متعلق پاکستان سے تعاون مانگا ہے ۔ امن عمل میں پاکستان کے خدشات پر توجہ دینا انتہائی اہم ہے ۔ کسی بھی امن عمل میں پاکستان کے مفادات کا خیال رکھنا ہوگا ۔ لیزا کرٹس نے کہا افغان صدر اشرف غنی نے ستائس  رمضان سے عید الفطر کی چھٹیوں تک طالبان کیخلاف کارروائیاں نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ طالبان نے کہا کہ وہ  اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں ۔